ساہیوال(بیورو چیف)ملک میں کپاس کی تحقیقات کا واحد ادارہ بدحالی کا شکار ہوگیا، سا ہیو ال کاٹن ریسرچ اسٹیشن کو تالے لگ گئے، ملازمین کے گھروں کو چولہے ٹھنڈے ہونے لگے و ز یر ا عظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطا بق و طن عزیز میں کپاس پر ریسرچ اور تحقیقات کر نیو ا لا واحد ا د ا رہ شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکا ر ہے،ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ آ ٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اگر ملتی بھی ہے تو کبھی بیس فیصد تو کبھی تیس فیصد، ملازمین گزشتہ کئی روز دفاتر کو تالے لگا کر ا حتجاج کرنے پر مجبور ہیںتنخواہ کی صرف 25 سے چا لیس فی صد رقم ہمیں مل رہی ہے اب حالات یہ ہو گئے ہیں کہ گھر کا چولہا ، بچو ں کی فیس سب کچھ بہت مشکل سے ہورہا و ز ارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے تحت کام کرنیوالے کاٹن ر یسرچ اسٹیشنز کے پنشنرز بھی شدید مشکلا ت کا شکا ر ہیں ہم نے پینتیس سال ادار ے کے لیے کا م کیا ضعیف ہیں اب تو دوائی لینے کے بھی پیسے نہیں ۔التجا کرتے ہیں کہ ہماری پنشنز کا مکمل ا د ا ئیگی کی جا ئے ا نھوں نے مزید کہاکہ کاٹن ریسرچ کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کم کر کے تیس فی صد کرنیکی بنیادی وجہ کاٹن ملز ما لکا ن کمیٹی کی جانب سے گذشتہ چار سال سے کاٹن سیس کی ادائیگی نہیں کی گئی مہنگائی کے دور میں ادارے کے ملازمین منتظر ہیں کہ ارباب اختیار انکا مسئلہ حل کروائیں۔
30