ساہیوال (بیوروچیف) سٹی ٹریفک پولیس نے ڈی ٹی اوریاض احمد کی سربراہی میں شہریوں کی سہولت اورآسانی کیلئے ہفتے میں 7روز 24گھنٹے لائسنس بنانے کی سہولت کا آغاز کردیاـانچارج لائسنس برانچ رانامحمدعارف نے بتایاکہ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی باآسانی فراہمی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ڈی پی اوآفس میں قائم پولیس خدمت مرکز لائسنسنگ سنٹر7/ 24خدمات سرانجام دے رہاہے جہاں شہری ہفتے کے ساتوں روزچوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت لرنرپرمٹ ، انٹرنیشنل لائسنس، ڈوپلیکیٹ ، تجدید،میڈیکل اورٹیسٹ شیٹ سمیت آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ نان کمرشل لائسنس کے امیدوارہفتہ کے چاردن بدھ جمعرات،جمعہ اورہفتہ لائسنس بنوانے کیلئے دفترآسکتے ہیں۔
26