ساہیوال (بیوروچیف) موٹر سائیکل ر کشو ں کے شور، دھویں اور فحاش گانوں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں.ٹریفک پو لیس ، محکمہ ماحولیات ودیگر متعلقہ ادارے کاروائی کر نے سے گریزاں نظر آتے ہیں،اعلیٰ ا فسران سے نوٹس کا مطالبہ۔ چنگ چی ر کشو ں ، آ ٹو ر کشو ں لوڈر رکشوں کے شورودھویں، اورفحاش قسم کے گانوں سے شہری انتہائی پریشان ہو گئے ، کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیورز بغیرروٹ پرمٹ ا و ر بغیر لائسنس کے خطرناک طریقے سے رکشے چلاتے نظر آتے ہیں اور حادثات کے باعث ا نسانی زندگیوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔شہر کے اند ر و نی علاقوں باہر والا اڈا،جوگی چوک،ہائی سٹر یٹ ،صدر چوک،جہاز چوک،کالج چوک،مشن چو ک،تحصیل چوک،پاکپتن چوک سمیت دیگر د ر جنوں مقامات پر ہمہ وقت درجنوں مو ٹر سا ئیکلیں، چنگ چی رکشے کے اڈے نظر آتے ہیں ۔سڑکوں کے کناروں پر جگہ جگہ چنگ چی رکشے کھڑے کرکے ٹریفک کے بہاومیں مسا ئل پیدا کئے جارہے ہیں، بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رکشوں کے شور و دھوئیں سے شہری بہرے پن،دمے،ٹی بی کے مرض اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے ان مخصوص جگہوں پر ڈیوٹیاں کرنے والے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار بھی ڈیوٹی سے عاری نظر آتے ہیں۔
36