ساہیوال(بیوروچیف) قبرستانوں میں نشیوں نے ڈیرے جما لئے نشیاء قبروں پر لگی سلیپس، بلب اور تارے اتار کر اپنا نشہ کرنے میں مصروف ہیں ـ تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے تمام قبرستانوں میں نشئیوں نے اپنے ڈیرے جما لئے ذرائع کے مطابق مخیر حضرات نے قبرستانوں میں لائٹ وغیرہ کا انتظام کیا تھا وہ بھی نہ بچ سکا یہاں تک کہ نشئیوں نے قبروں سے سلیبس وغیرہ اتار کر فروخت کرکے اپنا نشہ کرنے میں مصروف ہیں اہل علاقہ کا ساہیوال کی انتظامیہ اور اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ مسلمانوں کی آخری آرام گاہ قبرستان ہیں اس کو تو محفوظ کیا جائے اگر انتظامیہ یا اعلی حکام اس سنگین عمل کو قابو نہیں کر سکتی یا نشہ آور چیزوں کو فروخت ہونے سے نہیں بچا سکتی تو اپنے اقتدار سے اتر جائیں۔ اہل علاقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اعلی حکام یا انتظامیہ اس گھناؤنے اور سنگین معاملے پر آنکھیں بند کرکے رکھے گی تو ایک دن آئے گا کہ ان کے اپنے بچے بھی اس گھناؤنے اور سنگین لت میں لگ جائیں گے اس سے بہتر ہے کہ وہ دن دیکھنے سے پہلے ہیں اس گھناونے عمل کو قابو کیا جائے۔
