39

ساہیوال کے مقامی صحافی سے ڈکیتی کی واردات

ساہیوال(بیورو چیف)مقامی صحافی اے ڈی نسیم سپرا سے ڈکیتی کی واردات تفصیلات کے مطابق 3/4 چار روز قبل مذکورہ صحافی کے ساتھ علاقہ حدود تھانہ بہادر شاہ ڈکیتی کی واردات ہوئی دوران ڈکیتی موٹر سائیکل پرائڈر ہنڈا مالیتی ایک لاکھ ستر ہزارـ موبائل مالیتی پچیس ہزارـ نقدی رقم اڑتیس ہزارـ نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر لے اڑینامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ تو درج ہو گیا مگر تاحال ڈاکوؤں کا سراغ نہیں لگ سکامتذکرہ بالا صحافی سے ڈکیتی کی واردات ہونے پر صحافی برادری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساھیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او سخت احکامات صادر فرمائیں جائیں کہ جلد از جلد ڈاکوؤں کی تلاش کر کے لوٹا ہوا مال واپس دلوایا جائے اور ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں