92

ساہیوال کے نور شاہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک کی روانگی متاثر

ساہیوال(بیورو چیف)گیمبرنورشاہ روڈ پرتجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کی روانگی شدید متاثر،ضلع کونسل ساہیوال کے افسران نوٹوں کی چمک دھمک کے آگے بے بس بھاری منتھلیاں لیکر خاموش تماشائی، وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل ساہیوال کی ملی بھگت سے گیمبر نور شاہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا گزرنا محال ٹریفک کی روانگی شدید متاثر نور شاہ روڈ کے دکانداروں نے روڈ پر قبضہ کر لیا ضلع کونسل ساہیوال کے افسران دکانداروں سے بھاری منتھلیاں لیکر نیند خرگوش کے مزے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے بدقسمتی سے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے بھی گیمبر جیسے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا اور اپنے اپنے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں