17

ساہیوال کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی نایاب ہو گیا

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال گیمبر نورشاہ اور قادر آباد میں یوٹیلٹی سٹوروں پر گھی نایاب ہو گیا غریب عوام گھی کی تلاش میں دربدر اور ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ساہیوال ضلعی انتظامیہ بے بس اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق حکمرانوں کی آپس کی لڑائی اور حکومت کی رسہ کشی کی وجہ سے ساہیوال میں ذخیرہ اندوز بے لگام جس وجہ سے ایک کے بعد ایک بحران شدت اختیار کرنے لگا آٹا کھاد کے بعد اب گھی بحران بھی شدت اختیار کرگیا ساہیوال گیمبر قادر آباد نورشاہ میں گھی نایاب ہو گیا گھی مہنگا ہونے کے انتظار میں ساہیوال گیمبر قادر آباد نورشاہ کے دکاندار حضرات نے گھی ذخیرہ کر لیا غریب عوام گھی کی تلاش میں دربدر اور ذلیل و خوار ہونے پر مجبور۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں