ساہیوال(بیوروچیف)نواحی چک 41۔ چو دہ ایل میں سیاسی رنجش کی بناء پر گھر میں دا خل ہو کر ایک خاتون کو گولی مار دی حافظ قرآن بھائی سمیت دو شدید زخمی ہو گئے۔واقعات کے مطابق اسی چک کے حافظ کاشف علی اور شہباز احمد کے درمیان سیاسی رقابت چلی آرہی تھی کہ گزشتہ شام شہباز احمد،اصغر علی،اسد علی،راشد،شاہ نواز اور تین نامعلوم مسلح افراد پمپ ایکشن گن اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر گھر میں داخل ہو گئے فائرنگ کر کے والدہ بیگم صفدر علی کو زخمی کر دیا اور دونوں بھائیوں حافظ کاشف علی اور ثاقب علی کو کلہاڑیاں مار کر شدید زخمی کر کے فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں بیگم صفدر کی حالت نازک ہے۔پولیس کسو وال نے حافظ کاشف علی کی مد عیت میں مقدمہ 148,452,324اور149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
