20

سبزی منڈی صفدرآباد کی انتظامیہ کیخلاف شہری پھٹ پڑے

صفدرآباد(نامہ نگار)شہریوں نے نامہ نگار ڈیلی بزنس رپورٹ سے ملاقات میں سبزی منڈی صفدرآباد کی انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔شہریوں نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ سرکاری ریٹ کیسے مرتب کئے جاتے ہیں اور منڈی میں بولی کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے اور ا س سارے معاملے میں اسسٹنٹ کمشنر کا کیا کردار ہے۔ایک شہری ادریس نے کہاسبزی منڈی والے اپنی من مرضی سے ریٹ لگاتے ہیں اور شہریوں کو ایک بڑے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ،کئی لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیںجن کے پاس ادویات کے لئے پیسے نہیں ہیں۔سرکاری ریٹ اور بازار کے ریٹ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ،گاہک اور دکاندار میں اکثر تو تو اور میں میں کا سماں دیکھنے کو ملتا ہے۔سرکاری ریٹ کی فہرست بیس روپے میں دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں