42

سبزی منڈی کمالیہ میں ہونے والی لڑائی کے فریقین میں صلح

کمالیہ(نامہ نگار) سبزی منڈی میں ہونے والی لڑائی کے فریقین کے مابین صلح کروا دی گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں سبزی منڈی کمالیہ میں دو گروہوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز سابق کونسلر شوکت کمبوہ، میاں ناصر یعقوب اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا، میاں وقاص یعقوب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سماجی رہنما چوہدری ناصر رحمانی، سابق کونسلر چوہدری صابر رحمانی، تاجر رہنما میاں شہباز سلیمان و دیگر معززین علاقہ نے دونوں گروہوں کے مابین صلح کروا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں