ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں کرائی اور نرخ کا دیگراضلاع سے تقابلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار ،سی او بلدیہ زاہد فرید اور مارکیٹ کمیٹی افسران ہمراہ تھے۔مارکیٹ کمیٹی حکام نے ڈپٹی کمشنر کو آلو،پیاز ، ادرک سمیت دیگرسبزیوں اور پھلوں کی ڈیمانڈ سپلائی بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ بولی کی نگرانی کا مقصد عام مارکیٹ میں صارف کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ چاروں تحصیلوں کی سبزی منڈیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے افسران روزانہ منڈیوں کا دورہ کر کے اس بات کو یقینی بنایا جا رہے ہیںکہ جاری کردہ ریٹس کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی جا رہی ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کی کہ بولی میں کم نرخ کے ثمرات ہر صورت عام صارف تک پہنچائے جائینگے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کو چیک کیا ۔
24