جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سبسڈائز آٹا کی وافر مقدار میں فراہمی جاری ہے۔سیل پوائنٹ پر آٹا کی کڑی نگرانی کا جارہی ہے۔ محکمہ خوراک کے افسران دوکانوں اور سیل پوائنٹس پرآٹے کی دستیابی یقینی بنارہے ہیں۔اور آٹا کی فروخت کے ریکارڑ کو بھی چیک کیاجا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سبسڈائز آٹا کی خرد برد کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہری شکایات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔
61