20

سب انسپکٹر فاروق انور کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

صفدرآباد(نامہ نگار)انور پبلک سکول کے ڈائریکٹر جنرل سر محمد انور بی اے کا پوتا،موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر فاروق انور کا بیٹا،پروفیسر امیر حمزہ کا بھتیجا رضائے الٰہی سے انتقال کر گیا(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔شہریوں خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی،ڈاکٹر عبد المجیداختر وائس چیئرمین،ادریس بھٹی جرنلسٹ، حاجی محمد سفیان بھٹی(سفیان بک ڈپو)،ملک محمد طارق آٹا چکی والے،حاجی عثمان غنی فنانس سیکریٹری مرکزی میلاد کمیٹی اورملک محمد عاشق الیکٹرک سٹور نے اظہار تعزیت کیا ۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بچے کو جنت میں مقام اعلیٰ عطا فرما کر والدین کے لئے وسیلہ بخشش بنائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں