40

سخت معاشی فیصلوں کے باعث پی ڈی ایم کا الیکشن میں جانے سے گریز

اسلام آباد(بیوروچیف)پی ڈی ایم نہیں چاہتی کہ اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کے 90 دن بعد پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن ہوں، حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے دونوں صوبوں کے گورنر صاحبان نے بھی اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس کی بجائے دونوں صوبوں کے گورنرز نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ شفاف اور آزاد الیکشن کرانے کیلئے موجودہ معاشی اور سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ آئین کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر نے وزیراعلی کی سمری پر دستخط نہیں کیے تھے اور اسمبلی 48 گھنٹوں بعد از خود تحلیل ہوگئی لہذا الیکشن کی تاریخ دینے کے معاملے میں میرا کوئی کردار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں