ٹھیکریوالہ(شاہد مقرب سے)سدھار میں ووٹنگ کیلئے پولنگ سٹیشن کا قیام ووٹر کیلئے مشکلات ،تفصیلات کے مطابق سدھار میں پولنگ سٹیشن کیلئے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ھائی سکول ،رورل ہیلتھ سنٹر،کے مقام مختص کر دئیے گئے گورنمنٹ بوائز ھائی سکول سدھار میں 68موڑ،مدینہ ٹائون،سدھار اڈا،داتا دی نگری،آمنہ مسجد، کمانڈر سوپ،جامع مسجد غلام قادر،منہاج سکول،ملک آباد ،لکڑ والا آرا ،نذیر آباد ،آضافی آبادی ،اور سدھار پہلے بازار کے میل و فی میل شہری اپنی ووٹ کاسٹ کریں گے ،گورنمنٹ گرلز ھائی سکول میں سدھار،بسمہ اللہ ٹائون ،رحمان سٹی،سیم نہر،سبزی منڈی،چھوٹا بائی پاس،البدر ہائوسنگ سکیم ،جناح ٹائون،مدینہ ٹائون،تاجدار مدینہ مسجد،خان میموریل ہسپتال،یونیک اکیڈمی، رحمانیہ مسجد،دربار عبدالعزیز،چناب گارڈن، ملانپور روڑ،سدھار ویلفئیر ہسپتال، جامع مسجد سرکار مدینہ ،ملک بوٹا اللہ والے ،رانا عباد چوک، غلام میراں مسجد،توڑی سائیں والا چوک، نورے والا چوک،کھوہ والا چوک،عبداللہ گارڈ ن ،گندا نالا،کارڈ بورڈ فیکٹری کے ایریا کے میل و فی میل شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، رورل ہیلتھ سنٹر سدھار میں جامع مسجد رحمانیہ ، رحمت آباد،سدھار امام بارگاہ چوک ،رانا چوک،دھوپ سٹری،سدھار مین سٹاپ، جامع مسجد گلزار مدینہ ،گورنمنٹ گرلز ھائی سکول ،پیرا ڈائز گارڈن کے گردونواح کے میل و فی میل شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ،جس طرح پولنگ سکیم بنائی گئی ہے شہریوں کو الیکشن کے دن تک یہی پتہ نہیں چلتا کہ انہوں نے اپنی ووٹ کس پولنگ سٹیشن یا بوتھ پہ کاسٹ کرنی ہے صاف و شفاف الیکشن کیلئے یہ بات اہم ہے کہ ہر شہری کو اپنے پولنگ سٹیشن کے مقام کا پہلے سے علم ہو تاکہ اسے الیکشن کے دن خوار نہ ہونا پڑے اور شہر ی عزت سے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں ۔
