ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سدھار، دھاندرہ ،پینسرہ ،ٹھیکریوالہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار،ایک ہی سرنج کئی مریضوں کیلئے استعمال ،شہری مختلف موضی امراض میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق سدھار، دھاندرہ، ٹھیکریوالہ، ملانپور، پینسرہ اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے سپیشلسٹ ڈاکٹر ز کے بورڈ لگا کر مریضو ں کو لوٹنے کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کلینک پر آتے ہی نہیں ہیں جب عطائیوں کو ضرورت ہوتی ہے تب کال کر کے بلا لیتے ہیں عام روٹین میں خود ہی مریضوں کا چیک اپ اور ڈلیوری آپریشن کر کے شہریوں کو لوٹا اور ان کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے ایک ہی سرنج کئی مریضوں کو لگائی جاتی ہے جس سے شہری ہیپاٹائٹس اور دیگر موضی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں رشوت کا بازار گرم ہونے کے باعث ان سے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر اپنے کلینک چلا رہے ہیں عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے کئی مریض جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں اس کے باوجود بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی شہریوں بشارت علی، زاہد محمود، راشد محمود، سہیل احمد، محمد فہد، رانا زوہیب نوید و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔
