23

سدھار اورگردونواح میں غریب شہری مفت آٹے کے حصول کیلئے خوار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار اور گردونواح کے علاقہ میں غریب شہری مفت آٹے کے حصول کیلئے خوار،مفت آٹے کی فراہمی کیلئے مزید پوائنٹ بنائے جائے، شہری۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں غریب شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کیلئے بنائے گئے پوائنٹ کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کی لمبی قطاریں اور دھکم پیل کی وجہ سے شہری زہنی پریشانی کا شکار ہونے لگے ،صبح سے قطاروں میں کھڑے شہریوں کی جب شام کو باری آتی ہے تو کوئی اعتراض لگا کر انہیں خالی ہاتھ گھروں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے مہنگائی کے باعث غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 100میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے مزید پوائنٹ بنائے جائے تاکہ ہر غریب عزت سے مفت آٹا حاصل کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں