21

سدھار میں منشیات فروش نے مخبری پرنوجوان کوقتل کردیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار میں منشیات فروش نے مخبری کے شبہ پر نوجوان کو قتل کر دیا ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سد ھار میں طلعت ولد طالب منشیات فروش کو راشد و لد اشرف گجر پر شبہ تھا کہ یہ ہماری مخبری کرتا ہے جس پر دونوں میں توں تکرار ہوئی تو ملزم طیش میں آ گیا اور آتشیں گن نکال لی راشد شریف میمو ر یل ہسپتال کے قریب قبرستان روڑ پر جا رہا تھا کہ ملزم نے فائرنگ کر دی اور فائر راشد کی کنپٹی پر لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے اسماعیل ولد محمد اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں