50

سدھار میں گداگروں کی بھرمار ‘ چائلڈ لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار میں گدا گروں کی بھر مار چائلڈ لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی تفصیلات کے مطابق سدھار میں خواتین معصوم بچوں کو گود میں اٹھا کر گلیوں محلوں میں گھومتی رہتی ہے اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر سامان اٹھانا اور نوجوانوں کو ورغلا پھسلا کر برائی میں مبتلا کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے جن بچوں کو سکولوں میں ہونا چاہیے ان کو انہوں نے بھیک مانگنے میں لگایا ہوا ہے ملانپور روڑ،جھنگ روڑ پر انہوں نے دوکانداروں اور گاہکوں کا جینا محال کیا ہوا ہے کپڑے پکڑ کر کھینچتے رہتے ہے یہ کون لوگ ہے کہاں سے آئے ہے سدھار اور گردونواح میں جرائم کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یہ لوگ بھی ہے ضلعی انتظامیہ شہری علاقوں میں تو گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے رہتے ہیں لیکن سدھار جھنگ روڑ کی جانب آج تک کبھی بھی اینٹی بھکاری اینٹی فورس نے چکر تک نہیں لگایا جس کی وجہ سے دن بدن گداگروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہے اہل علاقہ کے دوکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے پیشہ ور گدا گروں کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں