106

سردارعابد علیم کی وفات پراظہار تعزیت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے سینئر صحافی روزنامہ ”ملت ” فیصل آباد کے چیف ایڈیٹر سردار عابد علیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ سنہری باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ سردار عابد علیم نے ہمیشہ نوجوانوں کو صحافت میں مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ دار ی کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایات دیتے رہتے تھے دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہیں اللہ تبار ک و تعالیٰ جل جلالہ اپنے حبیب ۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے بیٹے کو صبر عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ سردار عابد علیم نے صحافت میں جو نام بنایا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں