سرگودھا (بیوروچیف) سردی کی شدت میں اضافے نے کاروباری سرگرمیوں کو ٹھپ کرکے رکھ دیا ہے شدید سردی اور دھند کی وجہ سے دیہی علاقوں سے آنیوالے گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے اکا دوکا گاہکوں اور بار بار بجلی کی بندش کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ کاروبار پہلے ہی نہیں رہی سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پورا کررہی ہے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر نے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ پاکستان میں صرف اور صرف بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے اور ہیٹر زدہ کمروں میں بند رہنے والے افسران حکمرانی کیلئے پیدا ہوئے ہیں ان کا کام صرف اور صرف ریڑھی’ چھابڑی اور چھوٹے دکانداروں کا جرمانے کرنا رہ گیا ہے افسران کے سو فیصد چھاپوں میں دیکھ لیں کہ اکثر ریڑھی’ چھابڑی اور چھوٹے دکانداروں کے نام آتے ہیں کسی مل آنر کی مل سیل نہیں ہوتی۔
