ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ سردی برقرار مگر سکولوں میں سردی کی چھٹیاں ختم ہوگئی سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے شدید دھند میں سکول و کالجز کے بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے چل پڑے تاہم سکول کا وقت صبح 9 بج کر 30 منٹ سے شروع ہوکر دوپہر بجے تک رہے گا تفصیلات کے مطابق موسم کی شدت اپنی جگہ برقرار مگر چک جھمرہ میں بھی پنجاب بھر کی طرح تعلیمی اداروں نے آج سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کردیا شدید دھند اور ٹھنڈ کے باوجود بچے اپنے بھاری بھرکم سکول بیگز اٹھائے ہوئے پیدل، رکشوں،موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر سکولوں اور کالجوں کی جانب چل پڑے دوسری جانب بچوں کے والدین شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے روڈ حادثات کی وجہ سے تحفظات کا شکار بھی دکھائی دیے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سردی کہ چھٹیاں سردی شروع ہونے سے پہلے ہیں ختم ہو جاتی ہیں انہوں کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول پر محکمہ ایجوکیشن کو نظر ثانی کرنی ہوگی۔
