سرگودھا (بیوروچیف )کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر ز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کریں ۔ یہ احکامات انہوں نے قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی اراضی کے درست استعمال کے حوالے سے جائزہ اجلاس میںجاری کئے ۔ ا جلا س میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب شبیر رانا ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان’ ڈپٹی کمشنر بھکرڈاکٹر نور محمد اعوان کے علاوہ اے ڈی سی آر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنر وں نے اپنے اپنے اضلاع میں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی شہری اور دیہی اراضی کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے علاوہ اس کے درست مصروف اور مستقبل میں دوبارہ قبضہ سے بچانے کیلئے اس کے درست مصروف کے بارے اپنی شفارشات پیش کیں۔
45