21

سرکاری دکانات کی بولی نہ ہونے پرکروڑوں کا نقصان

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سرکاری دوکانات پلاٹس کی بولی نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان،ضلع کونسل کے افسران کے سرکاری دوکانوں اور کمرشل پلاٹس کی کرائے کی بولی نہ کرانے سے ماہانہ ایک کروڑ کا نقصان،مین بازار میں موجود اربن یونین کونسل کی ملکیت سرکاری دوکانوں اور کمرشل پلاٹس کے کرائے داری کے نیلام عام نہ ہونے سے ماہانہ تقریبا ایک کروڑ کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی بہاول نگر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے بعد ضلع کونسل بہاول نگر کی جانب سے دئیے گئے نوٹسز کی مدت ختم ہونے کے باوجود نہ تو سرکاری دوکانات اور کمرشل پلاٹس کو واگزار کروایا جا سکا اور نہ ہی کرائے داری کے نیلام عام کے کئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اسی طرح مین بازار میں سرکاری دوکانات سمیت شہر میں سینکڑوں سرکاریں کمرشل پلاٹس ہیں جن کی کرائے داری ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کی جائے تو اربن یونین جونسل کو ماہانہ ایک کروڑ سے زائد کی آمدن یقینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں