منڈی صادق گنج(نامہ نگار) سرکاری سکولز میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت لگے کیمرے غائب’سی سی ٹی وی کیمروں کے غائب ہونے کے بعد ہی اکثر سکولز سے سولر پلیٹس اور دیگر سامان چوری کے مقدمات درج ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان کے فحت تمام سرکاری اور نجی سکولز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی تھی موجودہ صورت حال میں سرکاری سکولوں کی اکثریت ان سیکورٹی کیمروں سے محروم ہو چکی ہے اور اگر کہیں یہ موجود بھی ہیں تو وہ ان فنکشنل ہیں سرکاری سکولز میں نصب ان سی سی ٹی وی کیمروں کے غائب یا ان فنکشل ہونے کے بعد ان سکولز سے بڑی تعداد میں کروڑوں روپے مالیت کی امپورٹڈ سولر پلیٹس اور دیگر قیمتی سامان چوری ہونا شروع ہوا جن کے مقدمات اندراج کے بعد عدم پتہ ہو کر داخل دفتر ہو گئے سولر پلیٹس اور دیگر سامان چوری ہونے کے مقدمات کے اندراج کے بعد ان سکولز کے سربراہان بری الزمہ قرار پائے ذرائع کے مطابق اگر سکول سربراہان اگر ذمہ داری سے ان سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھتے تو با آسانی سولر پلیٹس اور دیگر سامان کی چوری سے بچا جا سکتا تھا۔
