لاہور(بیوروچیف) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 30 فیصد سیٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 33 ہزار پوسٹیں خالی ہیں، سکولوں میں منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 157 ہے ، لاہور میں 1 ہزار 2 سو 12 پوسٹیں خالی ہیں، سب سے زیادہ خالی 9ہزار سیٹیں چوکیدار کی خالی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ درجہ چہارم کی 5 ہزار 6سو 99 جبکہ نا ئب قاصد کی 4 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہیں۔
22