13

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)پنشنرز ایسوسی ایشن صفدرآباد نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں چو نکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کا گزارا بہت مشکل ہو گیا ہے اس لئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے تا کہ وطن کی خدمت میں مصروف سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف مل سکے۔اے آر چوہدری،بی اے ملک،عبد المجید انصاری،چوہدری محمد اکرم اور دیگر پنشنرز نے حکومت پاکستان اور پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی نے ملازمین کا جینا دشوار بنا دیا ہے اس لئے ان کی تنخواہوں اور پنشن مین فوری اضافہ کیا جائے تا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور حاضر سروس ملازمین کے گھروںمیں ان کے بچوں کی تعلیم میں بہتر ی ا ور دیگر مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ملازمین نے امید ظاہر کی کہ انکے اس مطالبہ پر حکومت ہمدردانہ غور کرتے ہوئے تنخواہوں او ر پنشن میں اضافہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں