27

سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانیوالی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف) پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں اب عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کی لائسنس یافتہ 11 ہزار دکانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 510 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت 648سے بڑھکر 1158روپے ہوگی۔سرکاری گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نجی آٹا بھی مہنگا ہوگا، 20کلو نجی آٹے کا تھیلا 2400روپے میں فروخت کیا جائے گا۔دوسری جانب سرکاری گندم کی قیمت فروخت 2300 سے بڑھکر 3900روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں