32

سرکاری گندم کی ہوٹلوں پر فروخت ‘ محکمہ خوراک کے چھاپے ‘ کئی ہوٹل سیل

سرگودھا (بیورو چیف) سرکاری گندم کی ہوٹلوں پر فروخت کیخلاف محکمہ خوراک کے چھاپے، کئی ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا جبکہ ٹریکنگ پوائنٹ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شفاف طریقہ سے مانیٹرنگ کا حکم دیدیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سرگودھا ڈویژن شاہد کھوکھر نے مختلف ہوٹلز پر چھاپے مارنے اور ٹریکنگ پوائنٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف ہوٹلز پر سرکاری آٹا پڑا ہے جس پر چھاپہ مار کر ہوٹلز سے سرکاری آٹا برآمد ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا گیا ہے اور آئندہ محکمہ خوراک کے عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو بغیر شناختی کارڈ کے ایک سے زائد گٹو فراہم نہ کرے تاکہ ہوٹلز پر آٹا کی فروخت کو روکنے میں مدد مل سکے شاہد کھوکھر نے بتایا کہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں عوام کی سہولت کیلئے 165سیلز پوائنٹ قائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں