31

سرکاری ہسپتالوں میں تمام مشینری فنکشنل رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام مشینری کوفنکشنل رکھنے’ڈاکٹرزاور عملہ کی حاضری کویقینی بنانے کے اقدامات جاری کردیئے۔سیکرٹری صحت خود صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں’طبی مراکز کے اچانک وزٹ کرینگے’ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکے سربراہان ڈی ایچ کیو’ٹی ایچ کیو’آرایچ ایس سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوکہاگیا ہے کہ وہ مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں تمام سرکاری ہسپتال’طبی مراکز ہیلتھ کونسل کے فنڈز سے فوری طور پر ہمہ قسم کی مشینری ‘ایکسرے مشین’ای سی جی ‘الڑا سائونڈ’لیبارٹری وغیرہ کوفنکشنل کریں اورسرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزاورعملہ کی حاضری کیلئے بائیومیٹرک مشین بھی فنکشنل ہو۔ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو چیک اپ اورمفت ادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت خود صوبہ بھر میں ہسپتالوں کے سرپرائزوزٹ کرینگے ۔اگرکسی ہسپتال میں مشینری فنکشنل اورعملہ کی غفلت پائی گئی توانکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں