جڑانوالہ (نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر اسفند یار نے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مردانی/زنانہ اور ایمرجنسی وارڈ میں فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی امور صفائی ستھرائی اور سٹاف کے حاضری رجسٹر کو چیک کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہے پنجاب حکومت صحت کے شبعہ میں مزید بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں مذکور نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور احسن طریقے سے سرانجام دیں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے ورثا کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ڈاکٹر اسفند یار نے مردانہ/زمانہ اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے بھی پوچھا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر قربان علی رانا نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار کو ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے آگاہ کیا سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر اسفند یار نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور انتظامی امور کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
