سرگودھا (بیوروچیف)ضلعی آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی اے ایس بی کیپٹن ریٹائرڈ محمد جاوید عالم کے علاوہ ‘ نادرا’پولیس اورڈاکخانہ سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ریٹائرڈ فوجی ملازمین کے مسائل پر غور کیاگیا اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے ۔ اے ڈی سی جی عمر فاروق کاکہناتھا کہ پاک فوج کے ریٹائرڈ ملازمین اور شہداء کے ورثا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہاہے ۔ اجلا س میں پولیس ‘ اسلحہ لائسنس ‘ڈاکخانہ کے ذریعے پینشن کی ادائیگی اور آرمڈ سروسز بورڈ کے دفتر کی تزئین وآرائش سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایاگیا۔
35