31

سرگودھا’کھاد ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری

سرگودھا (بیورو چیف) کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال 13ویں روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے کسان رُل کر رہ گئے ہیں فصلوں کو کھاد کی ضرورت ہے مگر کھاد دستیاب نہ ہونے کے باعث فصلوں کو نقصان ہورہا ہے حکومت اس طرف توجہ دینے کیلئے تیار نہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑیگا ہڑتال کے حوالہ سے کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک مظہر اعوان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کوئی خیال نہیں آیا اب وفاقی حکومت نے ہمارے نمائندوں کو اسلام آباد بلوایا ہے جہاں پر مذاکرات ہونگے ہمارا جائز مطالبہ ہے اگر یہ مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو یہ ہڑتال جاری رہے گی اس کے نقصانات آنیوالے دنوں میں حکومت کو سمجھ آئینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں