سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا اراضی ریکارڈ سنٹر میں کوئی بھی کام سفارش کے بغیر نہیں ہوتا اگر جس کسی بندے کے پاس سفارش نہ ہو تو اس سے رشوت وصول کی جاتی ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا اچانک چھاپے ماریں تو حالات انہیں خود معلوم ہوجائینگے کیونکہ موجودہ مہنگائی کے اس دور میں جو لوگ اپنی جائیدادیں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ان حالات میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ ان کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی کام بغیر رشوت کے کرنے کو تیار نہیں ہے دوسرے لفظوں میں اراضی ریکارڈ سنٹر سرگودھا کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اچانک چھاپہ مار کر حالات کا خود جائزہ لیں اور یہاں پر تعیناتی کرپٹ عملے کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔
25