26

سرگودھا تعلیمی بورڈ کے دو اہلکار غفلت برتنے پر معطل

سرگودھا (بیوروچیف ) کمشنر چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا محمد اجمل بھٹی نے فرائض سے غفلت برتنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر شعبہ امتحانات کے کمپیوٹر برانچ کے پانچ اہلکاروں کو شوکاز جاری کرتے ہوئے دواہلکاروں کو معطل کر دیاہے ۔ ان اہلکاروں میں برانچ آفیسر محمد سلیمان ملک ‘ ڈیٹا منیجر کمپیوٹر سیل محمد اسحاق ‘ ڈیٹا سپروائزر محمد بلال مشتاق ‘ جونیئر کمپیوٹر آپریٹر محمد ندیم اور سوڈن شریف شامل ہیں ۔ کمشنر چیئرمین کی ہدایت پر پانچوں اہلکاروں کے خلاف پیڈاایکٹ 2006 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ کمشنر نے کہاہے کہ امتحانی نظام کی شفافیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں