30

سرگودھا’ رمضان المبارک سے قبل ہی ذخیرہ اندوز متحرک

سرگودھا (بیوروچیف) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوز متحرک ہوگئے چینی سمیت دالیں، بیسن، کھجوریں، فروٹس اور اسی طرح دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 20 سے 30فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے ذخیرہ اندوزوں نے رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی منافع خوری کا آغاز کردیا ہے چینی کے نرخ بھی 10روپے فی کلو بڑھا دیئے گئے ہیں اسی طرح گیس سلنڈر کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اسی طرح انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانیوالی ریٹ لسٹ کو دکانداروں نے ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے من مانے ریٹ وصول کرنے کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے جس کی وجہ سے ایک عام آدمی پس کر رہ گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں