60

سرگودھا زون میں نہروں اور راجباہوں کی بھل صفائی مہم کا آغاز

سرگودہا (بیوروچیف) سپرٹینڈنٹ انجینئر مرزا اویس بیگ نے بتایاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر زون بھر کی نہروں و راجباوں کی بھل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں چھوٹی نہروں اور راجباوں سے بھل نکالی جارہی ہے۔ اس مہم میں محمکہ انہار کے فیلڈ سٹاف کے علاوہ ٹھیکیداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ تمام آپریشن مقررہ مدت میں اندر مکمل کرکے ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس ای انہار نے مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرگودہا زون کی 17 بڑی نہروں کل لمبائی 664 میل ،جبکہ 398 راجباوں اور کھالوں کی کل لمبائی 2578 میل سے 695 لاکھ کیوبک بھل نکالی جائے گی۔بھل صفائی آپریشن تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا ، پہلے مرحلے میں منگلہ ڈیم سے نکلے والی نہروں کی بھل صفائی 31 جنوری تک مکمل کی جائے گی۔دوسرے مرحلہ میں تربیلہ ڈیم سے نکلنے والی نہروں اور چینلز وغیرہ کی بھل صفائی 18 جنوری سے 15 فروری جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر چھوٹی بڑی نہروں اور راجباوں کی بھل صفائی کا آپریشن یکم مارچ سے 15 اپریل کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 69 راجباوں و نہروں کی 972 میل دوسرے فیز میں 158 نہروں و راجباوں ل کی 121 میل اور آخری مرحلہ میں 81 چیلنجز کی 48 میل بھل صفائی کی جائے گی۔بھل صفائی کا تمام آپریشن کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے۔بھل صفائی کے دوران نہروں اور راجپاؤں نالوں کے خراب کناروں کو درست کرنے اورپانی چوروں کی نشاندہی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے سمیت نہروں وغیرہ کے دیگر نقائص کو بھی دور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں