24

سرگودھا سے کراچی کیلئے سپر ایکسپریس ٹرین چلانیکی تیاریاں

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا سے ملتان کیلئے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے ساندل ایکسپریس کو فوری بحال کرنے کی درخواست کی ہے جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ٹائم ٹیبل میں سرگودھا سے ملتان کیلئے براستہ جھنگ ساندل ایکسپریس بحال کردی جائیگی جبکہ سرگودھا کے عوام کیلئے مزید ٹرین کا بھی انہوں نے وعدہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ سرگودھا کے عوام کیلئے ہر وہ سہولتیں فراہم کریں جو بڑے شہروں کے لوگوں کو حاصل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں