48

سرگودھا میڈیکل کالج کا فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کر دیا گیا، حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری کو کہا ہے کہ ان کی بھرپور کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور اب سرگودھا میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبہ وطالبات کے امتحانات اور دیگر امورفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونگے۔ اس موقع پر پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال’ ایم ایس الائیڈ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ارشد چیمہ’ ڈائریکٹر ایمرجنسی الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر افضال چیمہ اور دیگر سرگودھا میڈیکل کالج کا الحاق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے کروانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے سرگودھا میڈیکل کالج کا الحاق اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف ایم یو میں درس وتدریس کے بہترین انتظامات کئے ہیں اور وائس چانسلر ایف ایم یو ڈاکٹر ظفر چوہدری کا شبانہ روز کاوشوں سے ایف ایم یو کا معیار بلند ہوا ہے اور ایم بی بی ایس کے طلبہ وطالبات کو الائیڈ ڈی ایچ کیو اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ماہر پروفیسر ڈاکٹرز کی زیرنگرانی تربیت کا عمل جاری ہے اور مریضوں کے علاج معالجہ فلاح وبہبود کیلئے بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں