سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا اور گردونو اح میں ایمپلی فائر ایکٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ریڑھی، چھابڑی والوں کیساتھ ساتھ بھیک مانگنے والے بھکاری بھی لائوڈ اسپیکر پر بھیک ما نگتے نظر آتے ہیں جس سے لوگوں کا سکون غا ر ت ہوچکا ہے ریڑھی چھابڑی والوں کے علاوہ فقیروں کیساتھ ساتھ مختلف فلاحی اداروں کی گا ڑیا ں بھی چندہ اکٹھا کرنے کیلئے بے دریغ لائوڈ ا سپیکر کا استعمال کررہی ہیں سرگودھا پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبو ت ہے جس کی روک تھام کیلئے فوری کاروائی کرنے کی ضرورت ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا اس کا نوٹس لیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
21