سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا اور گردو نواح میں برائلر گوشت کے نرخ 600 روپے کلو جبکہ انڈے کے نرخ 400روپے سے تجاوز کرگئے جس پر لوگوں نے انڈے اور مرغ کا گوشت ترک کرکے سردی کے موسم میں مچھلی کھانا شروع کردی ہے فارمی مچھلی بازار میں 400 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے اس کے برعکس مرغ کا برائلر گوشت 600 روپے سے 610 روپے میں فروخت ہورہا ہے جس پر لوگوں کی بڑی تعداد مچھلی کی طرف راغب ہونے لگی ہے۔
