سرگودھا (بیوروچیف) حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈی پر فراہم کیا جانیوالا آٹا ہوٹل مالکان کو فروخت کرنے کا انکشاف’ ہوٹل مالکان نے اپنے کارندے اور دیہاڑی دار لوگوں کو شناختی کارڈ دیکر آٹا فروخت کرنیوالے پوائنٹس پر کھڑا کردیا ہے اور ان سے 650روپے والا آٹے کا گٹو 700 اور 725روپے تک خریدا جارہا ہے اور اس آٹے سے تیار کردہ روٹی 15روپے میں فروخت کی جارہی ہے انتظامیہ کے افسران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے عام شہری کیلئے آٹے کا حصول مشکل ترین بنا دیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر آٹا فروخت کرنیوالے پوائنٹس پر چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ عوام کو راشن کارڈ کے ذریعے آٹا فراہم کرے تو نہ صرف آٹے کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ رُک جائیگا بلکہ عام آدمی کو بھی حکومت کی جانب سے سبسڈی والا آٹا بآسانی دستیاب ہوگا۔
21