سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش نے چولہے ٹھنڈے کردیئے جس کی وجہ سے ہوٹل اور بیکری مالکان کی چاندی ہوگئی گیس کی طویل بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا دیئے سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے گیس مکمل طور پر بند کردی گئی جس کی وجہ سے لوگ سلنڈر پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی وسماجی حلقوں نے کیا انہوں نے کہا کہ گیس کی مسلسل بندش کی وجہ سے جہاں حکومتی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے وہاں پر گیس اور کوئلے کے علاوہ لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی حکومتی نرخوں سے زائد میں مل رہا ہے۔
