40

سرگودھا میں سود کے کاروبار کو فروغ ملنے لگا

سرگودھا (بیورو چیف) غربت’ مہنگائی’ بے روزگاری’ بڑھتے اخراجات نے سرگودھا اور گردونواح میں سود کے کاروبار کو فروغ دینا شروع کردیا لوگوں کی بڑی تعداد سود خوروں کے چنگل میں اپنی زندگی بھر کی کمائی لوٹانے کے بعد بھی ان سے نجات حاصل نہ کرسکے اصل رقم ادا کرنے کے باوجود سود کی کئی گنا رقم ان کے ذمے ہے جس کی وجہ سے سود خور دنوں میں امیر اور غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہونے لگے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے سود خوروں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے کیلئے تیار نظر نہیں آتے سرگودھا اور گردونواح میں کئی سود خوروں نے اقساط کی اشیاء فراہم کرنے کی آڑ میں یہ دھندہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے خاندان کے خاندان سود خوروں کے چنگل میں پھنس کر تباہ ہونے لگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں