14

سرگودھا میں صاف پانی کے دومیگا پراجیکٹس تیار

سرگودہا (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر واسا نے سرگودہا شہر کے لیے تقریباً ساڑھے چورہ ارب روپے لاگت کے صاف پانی فراہم کرنے کے دو میگا پراجیکٹس تیار کر لیے ہیں۔ منصوبوں کے پی سی ون کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کیے گئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایم ڈی واسا عزیزاللہ خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، سی او ایم سی ماجد بن احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، انہار اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں