سرگودھا (بیوروچیف) ضلع بھر میں عوام کی سہولت کیلئے 47سیلز پوائنٹ قائم کردیئے گئے ہیں سرگودھا میں 24، کوٹمومن میں 6، بھلوال میں 5، سلانوالی، ساہیوال، بھیرہ میں 4-4 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں سرگودھا میں روزانہ کی بنیاد پر 23900، سلانوالی میں 1877، ساہیوال میں 1805، بھیرہ میں 1100، بھلوال میں 4ہزار، کوٹمومن میں 4600اور شاہپور میں 1400سے زائد آٹے کے گٹوئوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے سرگودھا میں روزانہ کی بنیاد پر سستے آٹے کے گٹوئوں کی فراہمی کیلئے تمام فلور ملز انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق تمام سیلز پوائنٹ پر گٹو فراہم کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو بآسانی آٹا دستیاب ہو ذخیرہ اندوزی اور بلیک میلنگ کی خبروں میںکوئی صداقت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے گفتگو کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم نے کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے آٹے کا کوٹہ تمام فلور ملز کیلئے بڑھایا ہے اس سے آٹے کی فراہمی میں بہتری آنے کیساتھ ساتھ مدد ملی ہے سرگودھا شہر کے مختلف پوائنٹس پر آٹے کی وافر مقدار موجود ہے عوام بآسانی آٹا حاصل کررہے ہیں انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا عملہ باقاعدہ مانیٹرنگ کررہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دیگر شہروں کی نسبت سرگودھا میں آٹے کی فراہمی پنجاب بھر میں بہترین ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فلور ملز کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔
27