36

سرگودھا میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار’ انتظامیہ حرکت میں آ گئی

سرگودھا (بیوروچیف)حکومت نے آبادیوں میں قائم غیر قانونی پٹرول’ ڈیزل اور آئل کے گودام اور غیر قانونی طور پر پٹرول وغیرہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت جاری کردی ہے اسی طرح گیس کی ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کا حکم دیا گیا ہے اس کا مقصد کسی بھی بڑے حادثے سے بچنا ہے سرگودھا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے غیر قانونی پٹرول کی ایجنسیاں بنا رکھی ہیں جبکہ جگہ جگہ حفاظتی اقدامات کے بغیر گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کا سلسلہ اور غیر قانونی طور پر کھلے عام پٹرول کی فروخت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں