38

سرگودھا میں فلور ملز کی جانب سے غیر معیاری آٹا کی فروخت کا انکشاف

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے مختلف فلور ملز مالکان گندم کیساتھ مکئی’ نکو ملا کر آٹا تیار کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جن میں خصوصاً معدے میں پتھری کا بننا شامل ہے دوسری طرف سرکاری گندم پانی لگا کر فروخت کرنے کی خبروں نے بھی الارمنگ صورتحال پیدا کردی ہے اس وقت پنجاب کی 60% سے زائد فلور ملز گندم کیساتھ نکو کی ملاوٹ کررہی ہیں جس کی وجہ سے ملاوٹ شدہ آٹے کی کلو لاگت 66روپے کلو سے بھی کم آرہی ہے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں محکمہ خوراک اس ملاوٹ شدہ آٹے کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہا اکثر ملز کے مالکان کیساتھ محکمہ خوراک کے افسران کی مبینہ ملی بھگت ہے اور یہ لوگ اکثر فلور ملز مالکان کے ہاں دیکھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے فلور ملز مالکان 66روپے فی کلو والا آٹا 120روپے سے 130روپے کلو میں فروخت کرکے عوام میں بیماریاں بانٹنے کیساتھ انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں