62

سرگودھا میں ماہ رواں میں کینو فیسٹیول کروانے کا فیصلہ

سرگودہا (بیوروچیف) وفاقی حکومت اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے سرگودہا میں رواں ماہ کینو فیسٹیول کروانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔نارنگی فیسٹیول کے نام سے دو روزتک جاری رہنے والے اس میلے میں سرگودہا میں پیداہونے والے مختلف اقسام کے کینو کی نمائش کے ساتھ ثقافتی پروگرامز ، لوک پرفارمنس ، کبڈی میچ ، نیزہ بازی کے مقابلے ، مقامی دستکاری کے فن کی نمائش ، قوالی نائٹ اور مشاعرہ کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اجلاس کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میںمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ، ڈی پی او فیصل کامران ، وائس چانسلر جامعہ سرگودہا ڈاکٹر قیصر عباس اور ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ نارنگی نمائش میں وزیر اعظم سمیت مختلف ممالک کے سفیر کو مدعو کیا جائیگا ۔ اس موقع پر بین الاقوامی شہرت کے حامل فنکار فضل جٹ ، ذیشان روکھڑ ی اور اویس نیازی سمیت کئی فوک ڈانس پارٹیاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں