سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے ابتدائی طور پر 2ارب 51کروڑ 81لاکھ 68ہزار روپے کا تخمینہ لگا کر حکومت کو روانہ کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فار چیف انجنیئر پنجاب بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون لاہور نے سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے تخمینہ لگا کر رپورٹ حکومت کو روانہ کردی ہے جس کے بعد سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو پرائیویٹ یا پھر لاہور فیصل آباد جانا پڑتا ہے اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے لوگوں کو دل کے امراض کیلئے سرگودھا میں ہی بہتر سہولتیں میسر آجائینگی۔
27